ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان عابدہ مریم لودھی نے گزشتہ روز اچانک ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ریزرویشن آفس میں موجود ٹوکن سسٹم سمیت ریزرویشن آفس میں موجود اسٹاف کی ورکنگ بھی چیک کی جبکہ ریزرویشن سپروائزر کو ضروری ہدایات جاری کی جبکہ ویٹنگ روم اسٹیشن پر موجود بکنگ آفس کا معائنہ کیا اس دوران بکنگ آفس میں موجود ٹکٹوں کے کرائے بھی چیک کئے جبکہ بکنگ کلرک سے سوالات کئے،اس دوران اسٹیشن پر موجود اسٹالز کو چیک کیا ریٹ لسٹ اور کھانے پینے کی چیزوں کا معیار چیکنگ کے علاوہ اسٹیشن پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔