پشاور(لیڈی رپورٹر)یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام 104 افغان فلاحی سکولز کے اساتذہ نے نوکریوں کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کے ضلعی ہیڈکواٹر کے باہر دھرنا ا ور حکام سے مذکرات کے بعد دوسرے روز بھی جاری رہا اور عندیہ دیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مد ت تک جاری رہے گا مظاہرے کی قیادت افغان ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر گل، حفیظ اللہ اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر افغان ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر گل اور حفیظ اللہ نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے تخواہیں بند ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں گذشتہ احتجاج میں نوکریوں پر بحالی اور تنخواہیں دینے کیلئے یو این ایچ سی آر انتظامیہ کو 25 فروری تک وقت دیا تھا لیکن تا حال مطالبات منظور نہیں کئے گئے ۔