• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی کے بیٹے کی بریڈپٹ کیخلاف عدالت میں گواہی

ہالی ووڈ کی سابقہ مشہور فلمی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بڑے بیٹے نے والد کے خلاف عدالت میں گواہی دی ہے، انجلینا اور بریڈ پٹ کے درمیان ہونے والی عدالتی جنگ میں میڈوکس اس سے پہلے بھی ایک بار عدالت میں گواہی دے چکے ہیں جوکہ بریڈ پٹ کےحق میں کچھ خاصی خوش آنئد نہیں تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا میڈوکس سرکاری طور پر اپنے نام کے ساتھ ’پٹ‘ ہٹا کر ’جولی‘ میں تبدیل کروانا چاہتا ہے جس پرانجلینا نے میڈوکس کو منع کیا جبکہ غیر سرکاری سطح پر میڈوکس اپنے نام کے ساتھ بریڈ پٹ کا نام استعمال نہیں کرتے۔

عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق بریڈ پٹ، انجلیناجولی اور اپنے تمام بچوں پر تشدد کرتے تھے۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے بچے بریڈ پٹ کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے تمام تر ثبوت مہیا کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق انجلینا جولی بریڈپٹ کے خلاف بچوں کو ہتھیار بنا رہی ہیں تاکہ نتائج ان کے حق میں آسکیں۔ 

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی اور 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک قانونی طور پر علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے لئے معاملات چل رہے ہیں۔

تازہ ترین