معروف امریکی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلینا جولی نے اپنے بیگ سے متعلق بتایا ہے کہ جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو اُن کے بیگ میں کیا کیا چیزیں موجود ہوتی ہیں۔
غیر ملکی جریدے ’برٹش ووگ‘ کو دیئے گئے ایک دلچسپ انٹرویو کے دوران انجلینا جولی نے اپنے بیگ اور اُس میں موجود چیزوں سے متعلق بات کی۔
انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار اُن کے پاس اچھا خاصا بڑا بیگ ہوتا ہے، جسے ’ممی بیگ‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ اس بیگ میں اپنے بچوں کی ہر چیز لے کر گھوم رہی ہوتی ہیں، جیسے کے کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑے وغیرہ، سفر کے دوران اُن کے بچے اپنے موبائل فونز، شرٹس اور کتابیں اُنہیں پکڑا دیتے ہیں جو کہ وہ اپنے ایک بیگ میں رکھتی جاتی ہیں۔
انجلینا جولی کا بتانا تھا کہ جب وہ گھر سے اکیلی نکلتی ہیں تو اُن کے پاس ایک چھوٹا سا بیگ ہوتا ہے جس میں اُن کا موبائل فون، اُن کا پرس، پین وغیرہ، میک اپ آئل، سَن گلاسز اور فیس ماسک ہوتا ہے، اس کے علاوہ کچھ سر درد کی دوائیں بھی وہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیگ میں چاکلیٹ بھی رکھتی ہیں کیوں کہ انہیں چاکلیٹس بہت پسند ہیں، چاکلیٹ اُن کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی سی حیثیت رکھتی ہیں۔
انجلینا جولی نے اپنے انٹرویو کے آخر میں معزرت کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے بیگ میں کچھ بھی دلچسپ نہیں ہوتا ہے وہ اس کے لیے معذرت چاہتی ہیں۔‘