لاہور(خبرایجنسی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ ان پر خاتون کے الزامات کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر جلد فیصلہ ہوجائے گا اس لیے بات نہیں کرسکتے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ میرا فوکس کھیل پر ہے، مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن پہلے بھی میرا فوکس کھیل پر رہا ہے اور اب بھی ساری توجہ کھیل پر ہے،خاتون کے الزامات پر انہوں نے کہا کہ میرا معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں، جلد فیصلہ ہو جائے گا، یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے بولنا اچھا نہیں، پاکستان کا بڑا اہم ٹور ہے کرکٹ پر بات ہونی چاہیے۔