معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
زینب عباس نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو۔‘
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔
دوسری جانب شنیرا اکرم نے زینب عباس کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
شنیرا اکرم نے اپنی 38ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ شنیرا اکرم آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں، وہ 20 مارچ 1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں۔
لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔