وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد میںہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنا بہترین مثال ہے، ملک میں ترقیاتی منصوبے بہتری کی جانب قدم ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا دورہ ڈی آئی خان اوراقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے افتتاح پر بھی بات چیت ہوئی ۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔