وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ اختلافات سامنے آتے ہیں، آصف علی زرداری نے اپنا موقف سامنے رکھا اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ڈی ایم ختم ہوگئی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآباد کے سندھ میوزیم میں منعقدہ حیدرآباد لٹریچر فیسٹول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسحاق ڈار کے نہ آنے کا ایک نقطہ سامنے رکھا۔
سید سردار شاہ نے کہا کہ دیکھ لیں ہماری قیادت اور سارے سب یہیں ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور آصف علی زرداری سے اب بھی رابطے میں ہیں۔
صوبائی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست میں پی ٹی آئی کو سامنے لاچکی ہے، ان کے پاس اتنے ممبران نہیں جتنے ووٹ نکل آتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 4 اپریل کو پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا جس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔