• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Maulana Fazlur Rehman Admitted To Hospital
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹروسیم خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو خوراک میں بد احتیاطی کی وجہ سے معدے میں تکلیف ہوئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دل کے عارضے اور شوگر کے مریض ہیں، ان کے شوگر اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین