کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے سینئرنائب صدرشاہد خاقان عباسی کی مفتاح اسماعیل کے ہمراہ بلاول ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے این اے 249کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمن، نوید قمر اور این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی نے پی پی چیئرمین سے این اے 249میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کیلئے حمایت کی بھی درخواست کی۔ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم کو جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو اس حوالے سے آگاہ کرونگا۔