اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ سوموار سے مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو جائے گا، پیر سے متاثرہ علاقوں میں این سی او سی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ ہفتہ کواسلام آباد میں مکمل لاک ڈان کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ سوموار سے مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو جائے گا ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پیر سے متاثرہ علاقوں میں این سی او سی سمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں سوچ سکتی ہے، مکمل لاک ڈان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاون این سی او سی کا معاملہ ہے ، وزرات داخلہ کا نہیں ۔گزارش ہے کہ جھوٹا پیغام نہ پھیلائیں ۔