• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گاڑی سے مردہ جانور برآمد کرلیا،فوڈ اتھارٹی پشاور

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے مردہ جانور برآمد کرلیا، جسے ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیاجارہا تھا۔ کارروائی ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوافوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خوراک سے وابستہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، کارروائی کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا، جبکہ کئی دیگر کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق اپر دیر میں ناکہ بندی کے دوران مختلف گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے غیر معیاری اور مضر صحت ائس کریم برآمد کی گئی، جبکہ ایک گاڑی سے چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی جانب سے چھٹی کے دن بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا، تاکہ عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیںخیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے مردہ جانور برآمد کرلیا، جسے ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیاجارہا تھا۔ کاروائی ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوافوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خوراک سے وابستہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، کارروائی کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا، جبکہ کئی دیگر کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق اپر دیر میں ناکہ بندی کے دوران مختلف گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، کاروائی کے دوران ایک گاڑی سے غیر معیاری اور مضر صحت ائس کریم برآمد کی گئی، جبکہ ایک گاڑی سے چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی جانب سے چھٹی کے دن بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا، تاکہ عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیں۔
تازہ ترین