وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک دشمنی پر اترآئےہیں، جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے رحیم یارخان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک نوازشریف کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے، دھرنوں کے شوقین کچھ لوگوں کو ایک بار پھر افراتفری پھیلانے کا عارضہ لاحق ہوگیاہے۔
دوران خطاب شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ایک اور مدت بتادی،شہبازشریف نے کہاکہ اگر بجلی اور پاک چین راہداری کے منصوبے مکمل کروانےہیں توپاکستان سےدشمنی کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب بہاولپوربھی پہنچے جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں اورامن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔