• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی ہاکی ایونٹس سے قبل کھلاڑیوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنے تمامبین الاقوامی مقابلوں میںکورونا ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔ اس طرح کھلاڑی اور آفیشلز کو وطن سے روانگی سے قبل ویکسین لازمی لگا نا ہوگی جبکہ میزبان ملک میں اگر کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے وہاں بھی اس عمل سے گذرنا ہوگا۔ ایونٹس کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے لئے تین دن کا قرنطینہ بھی لازمی کردیا گیا ہے جس کے بعد کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ بنگلہ دیش میں جولائی میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ کیلےتمام فیڈریشنز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوائے۔ پی ایچ ایف نے جونیئر کھلاڑیوں کو ویکسین کے سلسلے میں حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔

تازہ ترین