لسبیلہ(این این آئی) لسبیلہ اور خضدار کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر. لیویز زرائع کے مطابق رات گئے لسبیلہ اور خضدار کے پہاڑی علاقوں میں موسلادار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے کی آمد سے لسبیلہ اور خضدار کے سرحد پہ نمی کے علاقے میں خستہ حال پل پر پانی سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا تاہم لیویز انتظامیہ نے بروقت ہیوی مشنری کی مدد سے ٹریفک کی روانی بحال کرادی۔