ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر آفس ملتان چوک کمہاراں والا تا کھاد فیکٹری سٹریٹ لائٹ کا ٹینڈر منسوخ ہونے سے بے خبر ، کمشنر آفس کی جانب سے لائٹس کا ٹینڈرز مکمل ہونےکی خبریں چلنے پر ٹھیکہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تفصیل کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کمشنر کے حکم پر 50لاکھ سے 70لاکھ روپے کاچوک کمہاراں والا تک کھاد فیکٹری تک لائٹس کی تنصیب کا ٹینڈر جاری کر رکھا تھا جو کہ 17مارچ 2021کو کھولا جانا تھا، لیکن میٹر وپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی انتظامی وجوہات کی بنا پر ٹینڈر منسوخ کردیا گیا ، ٹینڈر منسوخ ہونے سے کمشنر آفس لاعلم رہا جس پر ٹھیکہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، چیئرمین کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن راشد خان نے بتایا ہے کہ ٹینڈر منسوخ کردئے گئے تھے جبکہ میٹر وپولیٹن انتظامیہ کے مطابق بھی ٹینڈر منسوخ کردیئے گئے ہیں، آج ٹینڈر دوبارہ مشتہر کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔