پشاور( وقائع نگار) پشاور میں کورونا وائرس نے پھر خطر ے کی گھنٹی بجادی تاہم مضافاتی علاقوں میں انتظامیہ ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے میں ناکام ہے اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی صرف نوٹیفکیشن تک محدود ہے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہاکورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اورپشاور میں کورونا کیسز کی تعدا د میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے عوامی مقامات ،تجارتی مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال نہ ہونے کے برابرہے ایک ہفتہ قبل حیات آباد، گلبہار ، شامی روڈ اور ڈیفنس کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود عملی اقدامات صفر ہیں لوگوں کی بلا روک ٹوک نقل وحرکت جاری ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے باوجود محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جولمحہ فکریہ ہے ۔