اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وبا پاکستان میں بہت شدت سے پھیل رہی ہے، میں نے ویکسین لگوا لی ہےشہری بھی لگوا لیں۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے پیر کو کورونا ویکسین لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کی حالیہ لہر کے عام آدمی پر بہت برے اثرات ہو سکتے ہیں لیکن حکومت اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا ویکسین لگوا لیں، میں نے بھی اپنی باری پر ویکسین لگوائی ہے،شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہسپتال میں ویکسین لگوائی۔