• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری رگوں میں سلیکٹ والا خون نہیں، لاہور کا سیاسی خاندان سلیکٹ ہوتا آیا، بلاول بھٹو

میری رگوں میں سلیکٹ والا خون نہیں، بلاول بھٹو


لاہور(نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مجھ میں سلیکٹڈ والا خون نہیں، لاہور کا ایک سیاسی خاندان سلیکٹ ہوتارہا، فیصلے پر نظرثانی وہ کریں جن کا موقف غلط ثابت ہوا، لانگ مارچ سے 10دن پہلے استعفوں کی شرط کس کا آئیڈیا تھا، لانگ مارچ کو ملتوی نہیں ہونا چاہیے تھا ، ہمارے کمرے اسلام آباد میں بک ہوچکے تھے، کس نے کہا تھا کہ استعفوں کو لانگ مارچ کے ساتھ منسلک کریں، کچھ ہمارے دوستوں کا خیال تھا کہ ضمنی الیکشن میں بھی نہیں جانا چاہیے۔ میری کوشش ہو گی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں ورنہ اس کا فائدہ عمران خان کو ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی چیئرمین کا الیکشن جیت چکے ہیں، ہمارا کیس بھی لگ گیا ہے، عدالت اور ہر محاذ پر لڑینگے، دنیا بھر میں روایت ہے کہ جس کی اکثریت ہو، اسے اپوزیشن لیڈر کا حق ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے دس دن پہلے استعفوں کو لانگ مارچ سے نتھی کیوں کر دیا گیا، پی ڈی ایم ملک کے مفاد اور جمہوریت کیلئے بہت ضروری ہے، پی ڈی ایم کے اندر اور باہر سب جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا، ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ میں وزیراعظم کو شکست دی۔

تازہ ترین