• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان کے موقع پر کہنا ہے کہ آج قائداعظمؒ کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضد، جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے، آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا، پاکستان کا جوہری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے، عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہوا ہے، مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ1973ء کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی، سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

آصف زرداری  نے کہا ہے کہ آئین کی 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے۔

تازہ ترین