• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ، لڑکی کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹر FIA کا نوٹس


کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو مبینہ ہراساں کیے جانے کے واقعے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن افسر کو معطل کر کے زون رپورٹ کر دیا گیا ہے اور  افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز  بھی کردیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام کے وقت پیش آیا،  بحرین سے آنے والی ایک لڑکی کو ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

لڑکی کی جانب سے الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ  ایف آئی اے افسر نے نمبر مانگا اور مٹھائی طلب کی۔

مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی لوگوں کی جانب سے ویڈیو بنالی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی تسلی بخش جواب نہیں سکا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنےکے لیے مانگا تھا اور مٹھائی مذاق میں مانگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید