راولپنڈی میں 9 سال کی بچی کا مبینہ قاتل پولیس کی گرفت میں آگیا۔
ملزم پر بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا الزام ہے، جو گرفتاری سے قبل گھر والوں کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرتا رہا۔
تھانہ سول لائنز کے باہر ورثا نے احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ پر بچی کی میت رکھ دی۔
بچی کے ورثا نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے یا ملزم کو حوالے کیا جائے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھی بچی سے زیادتی کا اعتراف کرچکا ہے۔