• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: شکار پر گئے 4 دوستوں کی لاشیں ملنے پر ورثا کا احتجاج


بنوں میں شکار پر گئے 4 دوستوں کی لاشیں مل گئیں، ورثا نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔

مقتولین کی عمریں 14 سے 18 برس کے درمیان تھیں، انہیں مرنے کے بعد دفن کردیا تھا۔

ورثاء کا لاشوں کے ہمراہ احتجاج جاری ہے جن کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔


مظاہرین نے مزید کہا کہ مقتولین کو گزشتہ برس بھی اغوا کیا گیا تھا، علاقے میں جرائم کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

دوسری طرف پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے ورثا ہے کہ وہ ایف آئی آر کے اندراج سے مطمئن نہیں ہیں۔

چاروں دوست شکار کے لیے گئے تھے کہ غائب ہوگئے اُن کی لاشیں 3 روز قبل زمین میں دبی ہوئی ملی تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو الگ الگ انداز سے قتل کیا گیا، ایک کو تیز دھار آلے سے، ایک کو فائرنگ کرکے جبکہ دو کو پتھر مار کر قتل کیا گیا۔

تازہ ترین