کراچی (جنگ نیوز)پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیاہے کہ انہیں 2016 میں پڑوسی ملک سے فائٹ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر میں وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ لڑیں گے اور ایک بار پھر اُنہیں اس حوالے سے اپروچ کیا جارہا ہے۔