کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نصرت بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مادرِ جمہوریت کی لازوال جدوجہد و عظیم قربانیوں کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ ہمیشہ نامکمل رہے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم ولادت پر اپنے ایک پیغام میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے ملک اور قوم کی خاطر المناک صدمے برداشت کئے ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ظلم اور جبر کے خلاف مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔