• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی وفد کی زرداری، بلاول سے ملاقات، پی ڈی ایم برقرار رکھنے پر زور

کراچی (پ ر)بی این پی وفد کی زرداری، بلاول سے ملاقات، پی ڈی ایم برقرار رکھنے پر زور، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بیان بازی سے اختلافات بڑھنے کا خدشہ ہے، اتحاد کو کمزور نہ کیا جائے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ‘مرکزی رہنماءواجہ جہانزیب بلوچ نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری ‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان سے ملاقات کی ، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم سے متعلق مختلف امور کا بغور جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت ‘ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پی ڈی ایم میں باہمی احترام اور رواداری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت اقدامات کئے جائیں پی ڈی ایم کی یکجہتی اور استحکام غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ہے پی ڈی ایم کے وسیع تر مفاد کیلئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم باہمی احترام کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف میڈیا میں بیانات ‘ ہرزہ سرائی سے گریز کریں کیونکہ منفی روش سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات بڑھنے کا خدشہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نہیں چاہتی کہ پی ڈی ایم جو سیاسی سوچ و فکر رکھتی ہے ۔

تازہ ترین