• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے انخلا، امریکا اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں۔

انتھونی بلنکن نے بلآخر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری نہیں کچھ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کی تفصیل نیٹو اجلاس میں سامنے لائی جائے گی۔

دوسری جانب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

کچھ روز قبل طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔

تازہ ترین