• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، چوہدری سرور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ آج دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ 

لندن میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کی محبت اور وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انکا پیغام ہے کہ ریاست پاکستان آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کرے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید