خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
صوبائی وزیرِ ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان تبدیل کرکے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔
معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو وزیر بناکر ہائر ایجوکیشن کا محکمہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔