• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر:گاڑی لوگوں پر چڑھانے کا واقعہ، 2 ہلاک

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر گاڑی لوگوں پر چڑھانے کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، پولیس نے یہودیوں کے مقدس دن یوم کپور پر پیش آئے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

تحقیقات کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، برطانوی میڈیا نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور پھر چاقو سے حملہ کیا۔

واقعے کے بعد لندن اور دیگر شہروں میں یہودی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید