سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ثناء میر نے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ثناء میر کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے وابستہ افراد کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس معاملے پر عوامی سطح پر وضاحت دینا پڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کے آبائی علاقے سے متعلق بات کرنے کا مقصد ان کی مشکلات اور شاندار سفر کو اجاگر کرنا تھا، بطور کمنٹیٹر یہ ہمارے کہانی بیان کرنے کا حصہ ہے کہ کھلاڑی کہاں سے آتے ہیں۔
ثناء میر نے کہا کہ میں نے 2 اور ریجنز سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کا بھی ذکر کیا، اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میرے دل میں کوئی بغض یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں۔