• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کے چھوٹے بھائی معاز جمشید نے منگنی کرلی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر معاز جمشید کی جانب سے منگنی کی تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں۔


تصاویر جاری کرتے ہوئے معاز نے لکھا کہ ’زندگی کے نئے باب کا آغاز‘

یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔


اس واقعہ نے پاکستانی عوام کو افسردہ کر دیا تھا اور اس کا اندازہ بخوبی اس بات سے ہوتا ہے کہ آج بھی لوگ جنید جمشید کو انہماک سے یاد کرتے ہیں ۔

جنید جمشید کے مداح ان کے بھائی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین