• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن بیٹی کا نام ’ڈیانا‘ رکھیں گے؟

برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن اپنی ہونے والی بیٹی کا نام ڈیانا نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ یہ نام ان کی بیٹی کی نجی زندگی کو متاثر کرسکتا ہے۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے ناصرف شاہی خاندان کے راز افشا کیے بلکہ نئے آنے والے مہمان کے حوالے سے بھی انکشاف کیا۔ انٹرویو کےدوران ہیری اورمیگھن نے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

اس خوشخبری کو سننے کے بعد بہت سے لوگوں کا خیال تھاکہ ہیری اپنی بیٹی کا نام ڈیانا رکھیں گے یا پھر یہ نام ان کی بیٹی کے نام کا حصہ تو ضرور ہوگا۔

ایسا خیال کیے جانے کی وجہ شہزادہ ہیری کی ان کی اپنی والدہ لیڈی ڈیانا سے بے پناہ محبت ہے۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم پہلے ہی ڈیانا نام کو اپنی بیٹی شہزادی شارلٹ کے نام کا حصہ بنا چکے ہیں، شہزادی شارلٹ کا پورا نام شارلٹ ایلزبیتھ ڈیانا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی کچھ بھی سوچے، شہزادہ ہیری اور میگھن کے لیے ان کے بچوں کی ذاتی زندگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے وہ بچوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو اس بات پر بھی تحفظات ہیں کہ ان کے بچوں کے نام ان کے مستقبل میں مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

’ڈیانا‘ نام سے متعلق انہوں نے اس بات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ یہ نام بکنگھم پیلس کی جانب سے ان کے بچوں کا شہزادہ ولیم اور کیٹ کے بچوں سے موازنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

تازہ ترین