• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن کے سنسنی خیز انٹرویو کے دنیا بھر میں چرچے

برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے دنیا بھر میں چرچے ہیں، انٹرویو کا لیڈی ڈیانا کےمتنازع انٹرویو سے موازنہ کیا جارہا ہے۔


برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے، سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی۔

انٹرویو پر دنیا بھر سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کہیں کہا جارہا ہے کہ شاہی خاندان جوڑے کو نسل پرستانہ رویوں سے بچانے میں ناکام رہا تو کوئی شاہی خاندان کی حمایت میں سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ ’ہیری اینڈ میگھن آن اوپرا‘ ٹاپ فائیو میں ٹرینڈ کرنے لگا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے۔

تازہ ترین