سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فون پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا اور پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے روک دیا گیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کریں گی۔