لندن(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ایس پی کے اجتماع میں رکاوٹوں کے باوجود سیّد مصطفی کمال نے وہاں پاکستانیت کاپرچم بلندکیا،ہمارے قائد اتحاد ویکجہتی کے علمبردار ہیں۔بلوچستان کی صوبائی حکومت نے پی ایس پی کاعوامی اجتماع روکنے کیلئے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوزکیا تاہم اس کے باوجود سیّدمصطفی کمال کاجام کمال نے منفی ہتھکنڈوں کودرگزر کیا اور یہی ہمارے قائدکابڑا پن ہے۔۔چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ ہمارے قائدسیّدمصطفی کمال کابلوچ عوام کے نام حالیہ پیغام استحکام پاکستان کی بنیاد بنے گا ۔بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کاباب بندکرنے کیلئے مقامی افراد کومعاف کرنا اورانہیں سینے سے لگانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت بلوچوں سمیت پاکستانیوں کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے249کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمران پارٹیوں اورپی ڈی ایم کے طرز سیاست کاپوسٹ مارٹم کردیں گے۔سیّد مصطفی کمال کے مدمقابل متحدہونیوالے نام نہادسیاستدان این اے249کے عوامی اتحاد کامقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ این اے249سے سیّد مصطفی کمال کی کامیابی اٹل ہے۔