نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس این وی رمن کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن اگلے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ہوں گے۔چیف جسٹس شرد اروند بابڈے جو 23 اپریل کو ریٹائر ہورہے ہیں ،انہوں نے ہی جسٹس رمن کے نام کی سفارش کی ہے۔