اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان پی پی پی کے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تجویز کنندہ بن گئی ہے۔ ذ را ئع کے مطا بق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے یوسف رضا گیلانی کے تجویز کنندہ کا کاغذات پر دستخط کردیئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت کاموقف ہے کہ جس جماعت کو ایوان میں اکثریت حاصل ہو اسے ہی اپوزیشن لیڈر ملنا چاہئے اس لئے اگر اپوزیشن کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہوئی تو جماعت اسلامی یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کریگی۔