• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ، ابراہیم حیدری کے قریب گوٹھ لٹ بستی کے ماہی گیروں کی سمندر میں داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار ماہی گیر عبدالستار نے موقف اختیار کیا کہ پورٹ قاسم نے غیر ضروری پل بنا کر ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک کر رکھا ہے فوری سماعت کی درخواست منظور کی جائے کیونکہ پورٹ قاسم انتظامیہ نے پل بناُکر راستہ بند کر دیا ہے پل کے نیچے بھی ماہی گیروں کا جانا ممنوع ہے ۔

تازہ ترین