ملتان (سٹاف رپورٹر) فرسٹ سیکرٹری یورپین یونین اور میکسیکونیشنل فزیالوجسٹ کی ایئر پورٹ آمد ،سکیورٹی کے سخت انتظامات میں نجی ہوٹل لایا گیا۔ تفصیل کےمطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمسزاینجی بورگ ڈپلومیٹ فرسٹ سیکرٹری یورپین یونین اپنے وفد میکسیکو نیشنل فزیالوجسٹ سیکرٹری مسٹر برنبی ہر ناند زویز کیوز کےہمراہ سخت سکیورٹی کے ساتھ ابدالی روڈپر نجی ہوٹل میں ٹہرایاگیا ،یورپین یونین کےوفد کو گائیڈرسلیم جاوید مختلف مقامات اوچ شریف ،قلعہ دڑاوڑوغیرہ کاوزٹ کروایاجائے گا۔