• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے قائدین شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری نے ریفرنس پر سماعت کی، شہبازشریف کی جانب سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

شہباز شریف کی جانب سے عدالت کو بتایاکہ ان کے وکیل امجد پرویز دوسرے کیس میں مصروف ہیں، اس پر فاضل جج نے جواب دیا کہ گواہ کا بیان قلمبند کرلیتے ہیں ،جرح امجد پرویز کردیں گے۔

عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلم بند کرکے مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی اور شہباز شریف کے وکلاء کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

تازہ ترین