پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے ’شدید پرانے جوتے‘ پھر سے پہن لیے ہیں۔
اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اکثر ہی اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے فیملی یا دوستوں کے ساتھ گزارنے والے خوبصورت لمحات کی تصاویر یا ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں۔
گزشتہ روز حرا نے اپنی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں، ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ غالباً اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور ایک تصویر میں وہ اپنے جوتوں کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
دراصل حرا مانی نے اپنے بہت پرانے جوتے نکال کر دوبارہ پہنے ہیں جوکہ بظاہر بہتر حالت میں نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ نے کیپشن میں لکھا بھی ہے کہ ’میرے شدید پرانے جوتے‘۔
حرا کی ان تصاویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور پرانے جوتے پہننے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔
اداکارہ کے ایک مداح نے لکھا ہے کہ اچھی بات ہے پہننے چاہیے۔
اس سے قبل حرامانی کی جانب سے ان کے شوہر معروف اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کی سالگرہ کی متعدد تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شئیر کی گئی تھیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔