اسلام آباد (جنگ نیوز ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کے بعد اسپتال داخل ہونا پڑا ، مولانا فضل الرحمان کو دوپہر کے کھانے کے بعد معدے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا ۔