• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی چوری بچانے کے لیے مولانا آئے ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  کا کہنا ہے کہ کسی کی چوری بچانے کے لیے مولانا آئے ہیں، یہ سب نیب زدہ ہیں یہ این آر او لینا چاہتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ہے، ہمیں دہشتگردی کےجھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا، میرے چار ساتھی ابھی میں جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی تھانے یا سی آئی اے سینٹر پر حملہ نہیں کیا۔


حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اس لیے چپ ہوگئی تھی کہ شاید سوئس کیس پر نظر نہ ڈلے، جب سوئس کیس کے ڈبے کھلنے لگے تو یہ دوبارہ پی ڈی ایم میں گھس رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بھی میدان میں آگئے یہ مولانا رینٹل ہیں،کبھی مارچ اور کبھی ایف اے ٹی ایف کے نام پربلیک میل کرتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔

تازہ ترین