پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں سندھ میں 48 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے، نوابشاہ، لاڑکانہ، دادو میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات سب سے زیادہ ہیں، کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو اُنہیں ایکسپورٹ کردو۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی گئی ہے، پی ڈی ایم اب داماد موومنٹ بن چکی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کے عدالت سے ریلیز آرڈر جاری ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے ٹائپنگ کی غلطی بتاکر اپنا کھیل کھیلا ہے، عدالت کے ذریعے حلیم عادل شیخ کل یا پیر کو رہا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دیا گیا ہے۔