• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف عوام کو منظم کر رہے ہیں، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف عوام کو منظم کر رہے ہیں، حکومت مافیاز کو کنٹرول کرنے میں ناکام یا انکی سرپرستی کر رہی ہے،ملک میں طبقاتی تفریق کا خاتمہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف کے احکامات پر رمضان اور سالانہ بجٹ سے قبل منی بجٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، حکومت مافیاز کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے یا انکی سرپرستی کر رہی ہے،بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ قبول نہیں، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف عوام کو منظم کر رہے ہیں،اگر فرصت ملے تو وزیراعظم اور وزیروں مشیروں کی فوج، گلیوں، بازاروں، چوکوں چوراہوں میں جا کر عام آدمی کی حالت دیکھیں، لاجبوک دیرپائین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں اور کاروبار بند پڑے ہیں۔

تازہ ترین