پشاور(نمائندہ جنگ ) سیشن کورٹ پشاورنے اسلام آباد عورت مارچ کے دوران توہین رسالت، توہین مذہب اور گستاخانہ نعرہ بازی کے الزامات میں منتظمین کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ابرار حسین ، اسرار حسین اور کاشف احمد ترکئی ایڈووکیٹس کیجانب سے دائر 22اے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست گزار وکلاءاجمل مہمند اور گوہر سلیم نے عدالت کو بتایا کہ 8مارچ کو اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران توہین آمیز بینرز اور پوسٹر ز کی نمائش کی گئی جس کی دنیابھرمیں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، مذکورہ نعرہ بازی اور متنازعہ پوسٹرز اور بینرز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ۔