کراچی (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد میں کسی کو زبردستی نہیں لایا گیا، اگر کوئی اتحاد کے فیصلوں سے انحراف کرے تو اس کا اتحاد میں رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سلیم صافی کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مفاد یا اقتدار کی جنگ نہیں یہ نظام کی تبدیلی کی جنگ ہے۔