• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرنگز کا ختم ہونا عجیب احساس ہے: بلال مقصود

33 برس بعد معروف میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے خاتمے پر بینڈ  کے بانی رکن اور معروف گٹارسٹ بلال مقصود کا کہنا ہے کہ میں اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی بالکل عجیب محسوس کررہے ہیں۔

بینڈ کے خاتمے کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنی ذاتی پوسٹ کے ذریعے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


گزشتہ ایک روز سے اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر دُکھ، افسردگی اور حیرانی کا اظہار کرنے والوں کا بلال مقصود نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اسٹرنگز کا یہ خوشگوار اور حیرت انگیز سفر آپ تمام لوگوں کی محبت اور چاہت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘

بلال مقصود نے لکھا کہ ’میں اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی ایسا عجیب محسوس کررہے ہیں کہ زندگی میں پہلے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا۔‘

انہوں نے مداحوں کو بینڈ کی اصل طاقت قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔

یہ بینڈ 1980 کی دہائی کے اختتامی سال کے دوران وجود میں آیا اور کالج کے دنوں سے ہی اس نے دھوم مچائی۔

تازہ ترین