حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا، فردوس عاشق اعوان
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا، فردوس عاشق اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ادارہ جاتی اصلاحات، معاشی استحکام، انڈسٹریل اسٹیٹس، قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی کامیابیاں ہوئیں جبکہ حکومتی اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمزور طبقے کے لیے مزید پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے جارہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے لاتعداد منصوبے مخالفین کے ہر سیاسی وار کا منہ بولتا جواب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید